چنتامنی:13 /اکتوبر(محمد اسلم؍ایس او نیوز)چکبالاپور ضلع چنتامنی ٹاون خواتین ہیلپ لائن کی صدر وجیا کو تملناڈ جیوا تییل جیکل وپن یونیورسٹی نے وجیامیڈم کے خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں ڈاکٹریٹ ڈگری سے نواز کر ان کی ذمہ داریوں میں اضافہ کردیا ہے واضح رہے کہ وجیا میڈم کو کرناٹکا حکومت نے 2009میں بیسٹ خاتون کے ایوارڈ سے نوازا تھا اس کے علاوہ 2010میں دہلی میں لکشمی بائی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا ۔وجیا میڈم پچھلے 15سالوں سے چنتامنی حلقہ کی خواتین کو مختلف طریقوں سے تربیت دینے ،عورتوں کو ان کے پیروں پر کھڑا کرنے اور کئی خواتین کو انصاف دلانے میں اہم رول ادا کیا ہے ۔
ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انھیں ڈاکٹریٹ کی ڈگری سے نوازے جانے پر یہاں کے مختلف خواتین تنظیم کے کارکنان نے ان کی عزت افزائی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی ہے ۔